حکومت اور شوگر انڈسٹری کے مابین بہتر تعلقات کار، مارکیٹ میں استحکام

July 06, 2022

اسلام آباد (حنیف خالد)حکومت اور شوگر انڈسٹریز کے بہتر تعلقات کار کے نتیجے میں شوگر مارکیٹ میں استحکام پیدا ہو گیا ہے۔ منگل 5 جولائی کو چینی کے زیادہ سے زیادہ ایکس مل ریٹ سنٹرل پنجاب کی شوگر ملوں کے رہے اور سب سے کم کلوزنگ ایکس مل ریٹ جنوبی پنجاب کی شوگر ملوں کے ریکارڈ ہوئے۔ جو 78روپے 75پیسے منگل کی شام فی کلو تھے۔ جنوبی پنجاب کی شوگر ملوں کے منگل کی شام کلوزنگ ایکس مل ریٹ 78 روپے 75 پیسے کلو رہے جبکہ اپر سندھ کی شوگر ملوں کے ایکس مل ریٹ 79 روپے فی کلو ریکارڈ ہوئے ہیں لوئر سندھ کی شوگر ملوں کے ایکس مل فی کلو ریٹ اور خیبرپختونخوا کی شوگر ملوں کے ایکس مل ریٹ منگل کی سہ پہر 80روپے 50پیسے کلو ریکارڈ ہوئے۔