توقیر سلطان کے پی ایل لیگ کونسل کے چیئرمین منتخب

July 07, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیر پر یمیئر لیگ میں ہونے والی باضابطگیوں کے بعد منتظمین اور فرنچائز مالکان کے درمیان کئی میٹنگ کے بعد آئندہ ہونے والے ٹورنامنٹ اور اس کے بعد مستقل بنیادوں پرلیگ کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں لیگ کا منیجنگ ڈائریکٹر،چیف فنانشل آفیسر،چیف کمر شل آفیسر اور مشہور آڈٹ فرم کی تقرری کی جائے گی ۔ پہلی مدت کے لئے باغ اسٹالینز کے چیئرمین توقیر سلطان اعوان کو کونسل کاچیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔