ومبلڈن: جوکووچ اور نڈال سیمی فائنل میں

July 07, 2022

لندن (جنگ نیوز) دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ ومبلڈن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، انہوں نے دو سیٹس کے خسارے کے بعد کم بیک کیا اور اٹلی کے جینک سینر کوزیر کیا۔اسپین کے رافیل نڈال شکست سے بچ گئے، وہ بمشکل امریکا کے ٹیلر فرٹزکو 5سیٹ کے مقابلے میں ہراکر سیمی فائنل میں پہنچے۔ نک کرگیوس نے کرسٹیان گارین کو اسٹریٹ سیٹس میں زیرکیا۔ برطانیہ کے کیمرون نوری نے بیلجین حریف ڈیوڈ گوفن کو زیر کیا۔ خواتین میں تیونس کی راجر فیڈرر کہلانے والی انس جابر نے میری بزکوا اور جرمنی کی تاتیانا ماریا نے ہم وطن جول نیمرر کو زیرکرکے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ رومانیہ کی سائمونا ہالیپ اور قازقستان کی ایلینا رباکینا بھی لاسٹ فور مرحلے میں پہنچ گئیں۔