محمد سلیم خان گورنر ہاؤس میں بطور پریس سیکریٹری تعینات

July 07, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکہ اطلاعات سندھ کے سینئر ڈائریکٹر محمد سلیم خان کو ایک مرتبہ پھر گورنر ہاؤس میں بطور پریس سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے،محکمہ سروسز جنرل ایڈ منسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،محمد سلیم خان تعلقات عامہ اور میڈیا مینجمنٹ میں 33 سال کا تجربہ رکھتے ہیں اور اس سے قبل وہ بطور پریس سیکریٹری گورنر سندھ،افسر تعلقات عامہ گورنر سندھ،افسر تعلقات عامہ وزیر اعلی سندھ ،متعدد وزراء کے افسر تعلقات عامہ، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس خدمات انجام دے چکے ہیں،وہ اس وقت ڈائریکٹر پریس انفارمیشن کے طور پر فرائض ادا کر رہے ہیں۔