پاک ترکیہ تعلقات تمام شعبوں میں مزید مستحکم ہونگے‘ سلیم سیف اللّٰہ

July 07, 2022

اسلام آباد (حنیف خالد) سابق وفاقی وزیر تجارت و پٹرولیم سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان و ترکیہ کے درمیان تجارت اور سیاحت سمیت ہر شعبے میں برادرانہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ سلیم سیف اللہ خان جو پشاور میں ترکیہ کے اعزازی قونصل جنرل بھی ہیں کے مطابق دونوں ممالک تاریخی اسلامی اخوت کی نئی راہیں کھول رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی اور اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ ماضی قریب میں خیبر پختونخوا کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ترکیہ کا سفر کیا‘ وہ بہت لطف اندوز ہوئے۔