ڈی ایس ریلوے ملتان کا بہاولپور سٹیشن کا دورہ

July 07, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا نے بہاولپور سٹیشن کا دورہ کیا ، مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں، انہوں نے سٹیشن کی آمدنی ، بکنگ آفس، سٹیشن بلڈنگز، ویٹنگ روم کے علاوہ سٹیشن پر مسافروں کو دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا ،انہوں نے کہاکہ ملتان ڈویژن میں ٹرین سروس کو مزید بہتر بنانے کے لئے اور عوام کی سہولت اور ریلوے کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔