عید پر نشترہسپتال کے عملے کی ڈیوٹی لگا دی گئی

July 07, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال انتظامیہ نے عید الاضحی کے موقع پر عملے کی ڈیوٹیاں لگا دیں ہیں،نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نبیل سلیم نے عید کے تینوں دن ہسپتال میں الرٹ رہنے کیلئے عملے کی صبح شام کی ڈیوٹی شیڈول مرتب کرلیا ہے ،اس حوالے سے نوٹیفکیشن اور مرتب شدہ ڈیوٹی شیڈول جاری کردیا گیا ہے ،جس میں یہ کہا گیا ہے کہ مذکورہ تمام عملہ عید کے دنوں میں ڈی ایم ایس آفس میں موجود ہونگے۔