حسن علی کو غیر ضروری میچز کھلائے گئے، محمد حفیظ

August 07, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر حسن علی کو غیر ضروری میچز کھلائے جس میں انہیں آرام دیا جاسکتا تھا لیکن ٹیم مینجمنٹ نے فاسٹ بولر کو ہر میچ کھلایا، جس کے لیے وہ ذہنی طور پر تیار نہیں تھے۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ٹیم سے ڈراپ ہونے پر حسن علی کو مثبت پہلو میں سوچنا چاہیے اور اس وقت کو وہ اپنی فیملی کے ساتھ گزاریں۔ 3-4 ہفتے کا آرام انہیں کم بیک کرنے میں مدد دے گا۔