کے پی ایل کیلئے راولاکوٹ ہاکس کا تربیتی کیمپ شروع

August 07, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کے لیے راولاکوٹ ہاکس کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔ تربیتی کیمپ میں محمد عامر، احمد شہزاد اور دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کررہے ہیں۔ دوسری جانب باغ اسٹالنز کی نمائندگی کرنے والے صہیب مقصود نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کیریئرمیں چند انٹرنیشنل میچز کھیلنا میری صلاحیتوں کی عکاسی نہیں کرتا۔ انجریز کے باعث ٹیم سے باہر ہوتا رہا ، اب واپسی کے لئے پرعزم ہوں۔ انجری سے مکمل نجات حاصل کرلی ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے حوالے سے نہیں سوچ رہا۔