جمہوریت اور آئین کی بالا دستی کیلیے شہید کارکنوں کی جدوجہد امانت ہے، پیپلز پارٹی

August 07, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں نے بحالی جمہوریت کی جدوجہد کرنیوالے شہید کارکنوں عثمان غنی،ادریس طوطی اور ادریس بیگ کو انکے 38ویں یوم شہادت پرسرخ سلام پیش کیا ہے۔اپنے الگ الگ پیغامات میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کی بالا دستی کیلیے شہداء کی جدوجہد امانت ہے۔سیکرٹری انفارمیشن شہزاد سعید چیمہ‘فنانس سیکرٹری رانا جواد‘ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثمینہ پگانوالہ‘نائب صدر چودھری اختر نے کہا کہ تینوں شہداء کی جدوجہد آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔