تما م مسا لک اپنے دائرے میں رہ کر کام کر یں تو انتشار پیدا نہیں ہو گا، مفتی عبدالشکور

August 07, 2022

لاہور(خبر نگار)وفا قی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکورنے کہاہے کہ پاکستان میں موجو د تما م مسا لک اپنے دائرے میں رہ کر کام کر یں تو ملک میں کہیں انتشار پیدا نہیں ہو گا، امام حسینؓ کی قر بانی نے دین کو تا قیامت بقا ءبخشی، آ پکے اسو ہ پر عمل پیرا ہو کر ہم دین و دنیا کو سنوار سکتے ہیں۔ ا ن خیالا ت کااظہارانہو ں نےگذشتہ روزمیزاب گروپ آ ف کمپنی نے خدمت کااور کامیابی کاسفر کے عنوان سے حج و عمرہ ٹریڈ کی تاریخ سب سے بڑے عظیم الشان اور فقید المثال عمرہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جامعہ محمو دیہ قا سمیہ والٹن رو ڈ میں محرم الحرام کے حوالے سے اور نجی ہوٹل میں حج و عمرہ کے حوالےسے منعقدہ تقر یب سے خطا ب کرتے ہو ئےانہوں نےکہا کہ وزارت مذہبی امور کا دفتر لاہور میں موجود ہے اگر شہری کا حج اور عمرہ کے حوالے سے کسی کر پشن اور کمیشن مافیا سے واسطہ پڑ جائے تو وہ ہمیں براہراست بتا ئے میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں حاجیو ں اورعمرہ پر جانے والو ں کی بہتر سے بہتر خدمت ہماری تر جیح ہے۔ مشیر وزیر اعظم حافظ مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ اگر پاکستانی سرمایہ داروں کو سہولتیں اور آسانیاں دی جائیں تو وہ معاشی استحکام میں کردار ادا کرتے ہیں۔