پنجاب، احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنیکی منظوری،1500دیئےجائینگے

August 08, 2022

لاہور( نمائندہ خصوصی )وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی اصولی منظوری دیدی ،غریب لوگوں کو ماہانہ ایک ہزار کے بجائے 1500روپے دینے کا فیصلہ کیاہے، پرویز الٰہی کی پروگراموں کیلئے احساس ایکٹ تیار کرنیکی ہدایت، اسمبلی سے منظورکرایاجائیگا،غریب کودالیں،آٹا،گھی سستاملے گا،احساس پروگراموں کے لئے احساس ایکٹ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی،جس کو اسمبلی سے منظورکرایاجائے گا،ختم نبوتؐ کے حلف والے نئے نکاح فارم نہ دینےیا استعمال نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی بھی کی جائے گی،نکاح رجسٹرارکوایک ماہ قیداورجرمانے کی سزا ہوسکتی ہے،چودھری پرویزالٰہی نے مری میں ٹریفک کی روانی کوبہتربنانے کاحکم دیتے ہوئے سی ٹی اوراولپنڈی کوفوری وہاں پہنچنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت غریب کو آٹا،دالیں اورگھی سستے داموں ملے گا۔ پروگرام پر عملدر آمد کیلئے وزارتی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی،جسکی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہوں گی۔اجلاس میں رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی،صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد،ڈاکٹر ثانیہ نشتر،مشیرعمر سرفراز چیمہ اوردیگرنے شرکت کی۔