لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ عبدالکریم نے تعیناتی کے بعد سنٹرل پولیس آفس لاہور میں پنجاب پولیس کے پہلے اہم اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، منیجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز، ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی، جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے آغاز پر پنجاب پولیس کی اعلیٰ قیادت نے راؤ عبدالکریم کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔