لاہور (کرائم رپورٹر سے) ڈاکوؤں نے مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فون ودیگر سامان لوٹ لیا،شاہدرہ میں الیاس محمود سے 3لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون، شالیمار میں زاہد حسین سے2لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ مصطفیٰ آباد میں تنویر اشرف سے 2لاکھ60ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔نواب ٹاؤن میں کاشف علی سے1لاکھ 88ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا ،ماڈل ٹاؤن کی جامع مسجد میں شاہ عالم مارکیٹس بورڈ کے چیئرمین سید عظمت علی کے تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے کے جوتے چوری ہوگئے اس کے علاوہ غازی آباد میں وقاص سلیم اور ٹاؤن شپ میں ارسلان جاوید کی گاڑیاں چوری ہو گئیں، جبکہ لٹن روڈ میں سلمان فاروق، ملت پارک میں نعمان حیدر اور اقبال ٹاؤن میں بلال احمد کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور لے اُڑے۔