لاہور،کاہنہ(کر ائم رپورٹرسے،نامہ نگار) بسنت تہوار سے قبل لاہور کے تھانہ گجرپورہ پولیس کے چار اہلکاروں کے خلاف شہریوں سے پتنگیں اور رشوت لینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ کاہنہ پولیس نےحکومت پنجاب کےاحکامات کے باوجود پتنگ فروشوں کی پکڑدھکڑ نہ چھوڑی ۔اےسی تحصیل نشترکی شکایت پرایس پی ماڈل ٹاؤن نےتھانیدارسمیت 4 اہلکار معطل کردیئے گجرپورہ پولیس اہلکاروں نے شہریو ں کو56زار روپے اور 100/100گڈے لیکر چھوڑ دیا۔پولیس کی جانب سے درج کردہ ایف آئی آر کے مطابق تھانہ گجر پورہ کے اے ایس آئی امجد، مرتضیٰ، نصیر احمد اور کانسٹیبل عرفان نے تین افراد عثمان، سفیان اور سبحان کو گڈیاں لیکر جاتے روکا اور بار کوڈ کا بہانہ بنا کر ان سے پیسوں کا مطالبہ کیا سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی موبائل گفتگو وائرل ہونے پر افسران نے نوٹس لیا۔