لاہور (کرائم رپورٹر سے)لاہور کے علاقے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں سگریٹ پینے سے روکنے پر ملزم نے چھری کے وار کر کے ایک شہری کو قتل کر دیا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد حسین کے گھر کے باہر ایک شہری نے ملزم کو سگریٹ پینے سے منع کیا۔