لاہور(خبرنگار)محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام حافظ آباد میں مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ’’دھی رانی پروگرام نہ صرف پنجاب بلکہ ملک کا تاریخ ساز اور مثالی پروگرام بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران اس پروگرام کے تحت 8 ہزار بچیوں کی شادیوں کا ہدف کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لیے یہ ہدف بڑھا کر 10 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔ ۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر اور دیگر معزز مہمانوں نے نئی زندگی کا آغاز کرنے والی بچیوں میں دو، دو لاکھ روپے مالیت کے اے ٹی ایم کارڈز تقسیم کیے، جس پر شرکاء نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو بھرپور سراہا۔