لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے لاہور میں سیاسی مشاورت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ5فروری یکجہتی کشمیر قومی، ایمانی اور کشمیریوں سے والہانہ عقیدت کے جذبوں کے ساتھ منایا جائے گا ۔ ملک میں سیاسی استحکام ہی تمام بحرانوں کا علاج ہے، وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیّد عاصم مُنیر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مضبوط پالیسی طے کریں ۔