فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دودھ، کھویا فروش، فوڈ پوائنٹس پر جرمانے

August 08, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ملک شاپس، کھویا یونٹس، فوڈ پوائنٹس پر بھاری جرمانے عائد،200 لٹر ملاوٹی دودھ، 80 کلو ملاوٹی کھویا، 7 کلو غیر معیاری اجزاء تلف کر دیے گئے۔ ملتان میں پاپڑ فیکٹری کو پروڈکشن ایریا میں پرندوں کی باقیات، واشنگ ایریا میں گندگی پائے جانے پر 40 ہزارروپے، کاربونیٹڈ ڈرنکس پلانٹ کو گلے سڑے لیموں کے استعمال، ورکنگ گنڈیشن انتہائی خراب ہونے، ہوٹل کو گریسی مشینری کا استعمال کرنے، کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار پر 30، 30 ہزار روپے کے جرمانے کردیے گئے۔ملتان میں ملک شاپ کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر بھاری جرمانہ کردیا گیا۔وہاڑی کے علاقے لڈن میں کھویا یونٹ کو کھوئے کی تیاری میں سٹارچ کیمیکل اور ویجیٹبل آئل کی ملاوٹ کرنے پر مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ جہانیاں میں فوڈ پوائنٹ کو خوراک کی تیاری میں چائنہ سالٹ کا استعمال کرنے پر بھاری جرمانہ کیا گیا۔