13گاڑیوں پر گندم اور آٹاسمگل کرنیکی کوشش ناکام ، ڈرائیور گرفتار

August 08, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس اور محکمہ خوراک راولپنڈی نے گندم اور آٹے سے لدی 5گاڑیاں خیبرپختونخوا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،اس دوران پولیس نے 5ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے 900تھیلے آٹا اور 1900تھیلے گندم برآمدکی،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے تین ڈرائیوروں جان محمد، شریف اور شاہ میر کو گرفتار کرکے 1350 تھیلے گندم برآمد کی،جبکہ تھانہ صدرواہ پولیس نے دو ڈرائیوروں سلمان اور ذوالفقار کو گرفتار کرکے 900 تھیلے آٹا اور 550 تھیلے گندم برآمد کی۔