گرین لائن 3 دن، پیپلز بس سروس 2 روز کے لیے معطل

August 08, 2022

کراچی (اعجاز احمد/اسٹاف رپورٹر) عشرہ محرم الحرام کے دوران حفاظتی نکتہ نظر اور تیکنکی وجوہ کی بناء پر ’’ گرین لائن بس سروس‘‘ 3 روز کے لیے معطل کر دی گئی۔جب کہ پیپلز بس سروس 2دن معطل رہے گی۔ بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی ایس) کے حکام کے مطابق گرین لائن بس سروس اس وقت سرجانی ٹائون سے نمائش چورنگی تک چلائی جارہی ہے اور چوں کہ عشرہ محرم کے دوران تمام مرکزی جلوسوں کا آغاز نمائش سےہی ہوتا ہے، اس لیے انتظامیہ کی مشاورت اور حفاظتی نکتہ نظر سے اتوار 8محرم سے منگل 10محرم تک (7 تا9 اگست) گرین لائن بس سروس معطل رہے گی۔ تاہم بدھ 10اگست سے معمول کے مطابق بسیں چلائی جائیں گی۔دریں اثناء پیپلز بس سروس کے حکام کا کہنا ہے کہ تیکنیکی بنیادوں پر پیر 9محرم اور منگل 10محرم (8تا9اگست)پیپلز بس سروس کے تمام آپریشنل روٹس معطل رہیں گے اور ان پر بسیں نہیں چلائی جائیں گی۔تاہم منگل 10اگست سے تمام آپریشنل روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی۔