تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر فنڈز کی منتقلی کے طریقہ کار میں تبدیلی ہے‘ بیوٹمز

August 08, 2022

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بیوٹمز کے ملازمین کو جولائی 2022 کی تنخواہیں ابھی تک ادا نہیں کی جاسکیں۔ اعلامیہ کے مطابق بیوٹمز کی بیس سالہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ ملازمین کو بروقت تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی جاسکی جس کی وجہ حال ہی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے فنڈز کی منتقلی کے طریقہ کار میں تبدیلی ہے، اس سے پہلے جامعات کو براہ راست ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے فنڈز منتقل کئے جاتے تھے لیکن موجودہ دور میں اس طریقہ کار میں تبدیلی لاتے ہوئے فنڈز اے جی پی آر کے ذریعے جامعات کو منتقل کے جائیں گے۔ تنخواہوں کی ادائیگی میں حالیہ تاخیر کی وجہ بھی درج بالا فنڈز کی منتقلی کے طریقہ کار میں تبدیلی ہے۔