چیف سیکرٹری پنجاب کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط غیر آئینی قرار

August 08, 2022

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط کوصوبائی سول و پولیس افسران کی تنظیم ایسوسی ایشن آف ایڈمنسٹریٹو فیڈرلزم نے غیر آئینی قرار دیدیا ہے، اپنے اعلامیہ میں ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ ‏ وزیراعلیٰ کو اختیارات استعمال کرکے فوراً سیکرٹری تعینات کر دینا چاہئے،چیف سیکرٹری پنجاب حکومت کے لیٹر پیڈ پر بمعہ مہر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو درخواست گزار ہیں کہ مجھے واپس بلا لیں ستم ظریفی یہ ہےکہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ پنجاب بے بس ہیں وزیراعلیٰ کو فوراً اختیارات استعمال کرتے ہوئے چیف سیکرٹری تعینات کر دینا چاہئے وزیر اعلیٰ کو آرٹیکل 240 (ب) ،137، پی سی ایکٹ 1974، رولز آف بزنس 2011 کے تحت اختیار حاصل ہے، سی ایس پی رولز 1954 کا رول 15.1 غیر قانونی و آئینی اور اٹھارویں ترمیم کے بعد غیرموثر ہو گیا ہے، اگر وزیر اعلیٰ یہ نہیں کرتے تو صوبائی اسمبلی و حکومت کے مینڈیٹ و گورننس کی مشکلات رہیں گی، ایسو سی ایشن نے 28جولائی کو چیف سیکرٹری تقرر طریقہ کار پر وزیراعلیٰ کو مراسلہ بھی ارسال کیا۔