انشا اللّٰہ ملک کے حالات بہتر ہونگے، ڈالر نیچے آنے پرنواز شریف کا تبصرہ

August 08, 2022

لندن(آئی ا ین پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان شا اللّٰہ ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔لندن میں سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ حمزہ شہباز سے ملاقات اچھی رہی۔ ڈالر کی قیمت نیچے آنے پر صحافیوں کی جانب سے نواز شریف کو مبارکباد پیش کی گئی جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کی برکت چاہیے ہم تو گناہ گار لوگ ہیں، ان شا اللّٰہ ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔