ویانا میں محرم الحرام کے سلسلہ میں ذکر اور نعت کی محفل

August 09, 2022

ویانا (اکرم باجوہ) ادارہ المصطفیٰ سنٹر میں محرم الحرام کے سلسلہ میں سالانہ ذکر نعت کی محفل کا انعقاد ادارہ المصطفی سنٹر ویانا کے سربراہ حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی زیر سرپرستی کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ذکر نعت کی محفل کا آغاز سید عبدالرحمان شاہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔نعت رسول مقبول ﷺپیش کرنے کی سعادت حاجی اکبر علی ،خلدعباس،حاجی محمد یونس ،مقصود احمد مغل ،سید اظہر شاہو دیگر نے حاصل کی۔ سید عبدالرحمان شاہ نے واقعہ کربلا بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا نے اپنی اور اپنے خاندان کی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنے نانا کا دین بچایا ۔ادارالمصطفیٰ سنٹر کے خطیب پروفیسر اظہر عباس سیالوی اور منہاج القرآن آسٹریا کے ڈائریکٹر علامہ مدثر اعوان نے بھی شہدائے کربلا پر تفصیل سے بیان کیا ۔ذکر کی محفل کے اختتام پر حاجی اکبر علی نے شرکاء کے ساتھ مل کر درودو سلام پیش کیا ۔پرفیسر اظہر عباس سیالوی نے اجتماعی دعا میں امت مسلمہ ، شہدائے کربلا ، حاضرین محفل اور پاکستان و کشمیر کیلئے دعا کی ۔نماز مغرب کے بعد شرکا میں لنگر حسینی پیش کیا گیا ۔