شاداب خان مڈل آرڈر میں بیٹنگ کے خواہاں

August 09, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی وائٹ بال کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ نیدر لینڈ کی سیریز اہم ہے اس سیریزکے پوائنٹس ملیں گے۔ پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کو ایک بار پھر ہرانے کے لئے پرعزم ہوں۔ بابر اعظم پوری ٹیم کو خاندان کی طرح چلا رہے ہیں میں خود تو مڈل آرڈ میں کھیلنا چاہتا ہوں لیکن جنہوں نے کھلانا ہے وہ مجھے اوپر بھیجیں گے تو ضرور جائوں گا۔