مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

August 09, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانے کی حدودعباس کٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو25سالہ نجیب الدین عرف شینا ولدجمال دین زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کاساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔زخمی ڈاکو کوعباسی اسپتال منتقل کرکے اس کےقبضے سے ٹی ٹی پستول اورایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔لاعلاوہ ازیں کورنگی بلال چورنگی الحسن اسٹاپ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں اسکی شناخت 42سالہ واصف ولد رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔