سیدنا امام حسینؓ نے کربلا میں باطل کو شکست دیکر دین اسلام کیلئے عظیم قربانی دی، ثروت اعجاز

August 09, 2022

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین نے کربلا میں باطل کو شکست دیکر دین اسلام کو زندہ وجاوید کیا، امام عالی مقامؓ کی سیر ت و کر دار سے امت مسلمہ کے قلو ب قیا مت تک منو ر ہو تے رہیں گے، وا قعہ کر بلا ہمیں با طل قوتوں کے سا منے کلمہ حق بلند کر نے کا درس دیتا ہے،شہداء کربلا کی قر با نی صبر و تحمل اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈی میں عظیم الشان شان حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر علماء کرام اور کراچی ڈویژن کے عہدیداران بھی موجود تھے،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ تعالی ٰ عنہ کی عظمت کے چرچے تا قیامت ہوتے رہیں گے۔