• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمنٹ کے بوروں میں چھپا کر 3 ٹن چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع کیماڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیمنٹ کے بوروں میں چھپا کر3 ٹن چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ،موچکو چیک پوسٹ پر ٹرک کی تلاشی لی گئی تو 147 سیمنٹ کے بوروں میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش پر چھالیہ قبضے میں لے لی گئی ،پولیس کے مطابق وزن 3 ٹن سے زیادہ ہے جو بلوچستان سے کراچی منتقل کی جارہی تھی ، ٹرک کو بھی قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید