کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹر جنرل الطاف گوہر میمن پیر کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو جائیں گے اور ان کی جگہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل گریڈ 19کےایکس پی سی ایس افسر آصف جان صدیقی جن کا حکومت سندھ پہلے ہی تبادلہ کر کےادارہ ترقیات کراچی کا ڈی جی تعینات کر چکی ہے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے،الطاف گوہر میمن جنہیں آٹھ ماہ پہلے ڈی جی لگایا گیا تھا شہر یا ادارے کے لئےکوئی قابل ذکر کام نہ کر سکے ادارے کے ملازمین کا ان کے بارے یہ بھی تاثر ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام بھی نہیں کیا وہ کے ڈی اے میں اپنی ڈیوٹی کے دوران روز مرہ کے امور نمٹاتے رہے ان کے دور میں پانچ سے چھ سینئر افسر ریٹائر ہو گئے لیکن ان کی جگہ کسی دوسرے کو تعینات نہیں کیا جس سے کے ڈی اے کے بعض شعبوں کے دفتری امور متاثر ہوئے، نئے ڈی آصف جان صدیقی اس سے پہلے کلک کے پی ڈی ،ڈپٹی کمشنر اور دیگر اہم ذمہ داریوں پر اپنے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔