کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کا 33واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد برائے 2023ء ہفتہ19جولائی کو منعقد ہوگا،اس سلسلے میں طلباو طالبات اپنے دعوت نامے ڈپٹی رجسٹراراکیڈمک کے آفس کمرہ نمبر26واقع اولڈ ایڈمنسٹریشن بلاک فرسٹ فلور سے 14اور 15جولائی کو صبح 10 بجے تا شام4:30 بجے تک حاصل کرسکتے ہیں۔