• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھو پیر میں ملزمان نے غیرت کے نام پر ایک شخص کو گلہ کاٹ کر قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر میں ملزمان نے غیرت کے نام پر ایک شخص کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق دین محمد گوٹھ منگھوپیر میں گھر سے 35سالہ ایوب ولد صوبت کی گلہ کٹی لا ش ملی ، پولیس او رریسکیو اہلکاروں نے مقتول کی لاش اسپتال منتقل کی ،ایس ایچ او تھانہ تھانہ منگھوپیر نے بتایا کہ مقتول ایوب نے اپنے بھائی کی ساس سے شادی کی تھی جس پر ایوب کی اہلیہ کا سابق شوہر اور خاندان کے دیگر افراد اس شادی سے ناخوش تھے ،جس پر انہوں نےایوب کو سر پر وزنی چیز مار کر زخمی کیا اور بعد ازاں تیز دھار آلے کی مدد سے گلہ کاٹ کر قتل کردیا ،پولیس نے مقتول کے بھائی مختار علی کی مدعیت میں گل محمد،رافیل ،وسیم محمد،خان محمد، عرف خانو اور دیگر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید