شاہ نجف امام بارگاہ سے برآمد ہونے والے جلوس میں ڈاکٹر فاروق ستار کی شرکت

August 09, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی (او آر سی) ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے مارٹن روڈ، شاہ نجف امام بارگاہ سے 9محرم الحرام کو برآمد ہوئے جلوس میں شرکت اور منتظمین سے ملاقات کی۔ انہوں نے جلوس کی گزرگاہ پر آزاد پاکستان پینل کی جانب سے لگائی گئی سبیلِ امام حُسین کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر رکن کراچی ڈویژن قمر عباس اور عابد زیدی بھی موجود تھے۔