سعید غنی اور شرجیل میمن کا پولیس ہیڈ آفس میں مانیٹرنگ سیل کا دورہ

August 09, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے پولیس ہیڈ آفس کراچی میں سندھ پولیس کے قائم کردہ مانیٹرنگ سیل کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔صوبائی وزراء کو آئی جی سندھ نے بریفنگ دی اور کراچی میں نکلنے والے 9 محرم الحرام کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن اور سعید غنی نے مختلف مقامات پر لگائے گئے کلوز سرکٹ کیمروں کے علاوہ پولیس اور دیگر امن و امان کی بحالی کے اداروں کی گاڑیوں پر نصب کیمروں کی مختلف زاویوں سے مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔سندھ پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات قابل ستائش ہیں۔