وفاقی وزیر امین الحق نے اورنگی ٹاؤن میں 9 محرم کے جلوس میں شرکت کی

August 09, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ووفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے اورنگی ٹاؤن اور قصبہ کالونی کی مختلف یوسیز سے نکالے گئے 9محرم الحرام کے جلوس میں شرکت۔اس موقع پر سی او سی کے رکن ایاز احمد،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی صداقت حسین،علی خورشیدی،عدیل شہزاداور ٹاؤن و یو سی کے ذمے دار بھی ان کے ساتھ تھے۔ وفاقی وزیر نے جلوس کی گزرگاہوں پر قائم مختلف کیمپوں کا دورہ کیا اور منتظمین کو بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کربلا رہتی دنیا تک حق و باطل میں تمیز کرنے کا معیارہے، اس واقعے کو یاد کرنے والوں کی خدمت کرنا بھی عبادت سے کم نہیں۔