یہ ایام رسول اکرمﷺ اور ان کے خانوادے سے منسوب ہیں، علامہ ریاض جوہری

August 09, 2022

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) شاہ کربلاء ٹرسٹ کے تحت امام بارگاہ رضویہ سوسائٹی ناظم آباد میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران علامہ ریاض جوہری نے کہا کہ امام حسین ؑ نے کربلاء کے میدان میں نظریہ توحید کو بچایا ،انہوں نے مزید کہا کہ رسول اکرمﷺ نے یہ بات کہی کہ علی ؑ تم مجھے سب سے زیادہ عزیز ہے ۔لہٰذا ہمیں علی ؑ اور اولاد علی ؑ اور افکار امام حسین ؑ کی پیروی کرتے ہوئے ایسے افکار کو اپنانا ہوگا جن سے خدا اور اسکا رسول ﷺ راضی ہو ۔یہ مخصوص ایام رسول اکرمﷺ اور ان کے خانوادے سے منسوب ہیں اور ہمیں ذکر اہلبیت ؑ کو توجہ کے ساتھ سننا ہوگا کیونکہ یہ ایام وہ ایام ہیں جن میں اہلبیت ؑ اطہار اور ذکر الٰہی ہوتا ہے ۔