سندھ پلیجا کونسل کے تحت سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم

August 09, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پلیجا کونسل کے سرپرست اعلیٰ کامریڈ خدا بخش پليجو، مرکزی چیئرمین ڈاکٹر مختار پليجو، جنرل سیکریٹری عبدالرحمن پليجو کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کراچی ڈویژن کے صدر جاوید پليجو نے حالیہ بارشوں کے بعد 200 متاثرہ خاندانوں میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے اس سلسلے میں جاوید پلیجو، وڈیرو اسماعیل پلیجو، عبداللطیف پلیجو، غلام علی ارمان پلیجو، ظفر پلیجو، مقبول احمد پلیجو اور دیگر کی موجودگی میں گوٹھ مولوی محمد عارف پلیجو یوسی پلیجانی تعلقہ میرپور ساکرو میں بارشوں میں شدید متاثر ہونے والے غریب اور محنت کش دیہاتیوں میں 111 راشن کے تھیلے تقسیم کیے گئے دوسری جانب گوٹھ محمد عرب پلیجو اور گوٹھ خمیسو پلیجو میں 55 راشن کے تھیلے تقسیم کیے گئے اس کے علاوہ یوسی جنگشاہی تعلقہ ٹھٹھہ کے گوٹھ محمد حسن پلیجو، گوٹھ گلزار پلیجو اور گوٹھ منگر خان پلیجو کے غریب لوگوں میں 34 راشن کے تھیلے بھی تقسیم کیے گئے، اس موقع پر مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے سندھ پلیجا کونسل کے سرپرست اعلیٰ کامریڈ خدا بخش پلیجو، سندھ پلیجا کونسل کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر مختار پلیجو، جنرل سیکریٹری عبدالرحمن پلیجو اور کراچی ڈویژن کے صدر جاوید پلیجو کو خراج تحسین پیش کیا۔