معروف شاعر اختر شمار انتقال کرگئے

August 09, 2022

ملتان (نمائندہ جنگ)گورنمنٹ ایف سی یونیورسٹی لاہور شعبہ اردو کے چیئرمین اور معروف شاعر ڈاکٹر اختر شمار لاہور میں انتقال کرگئے وہ کافی عرصہ ملتان بھی مقیم رہے معروف اہل قلم نے ان کی وفات کو علم وادب کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔