صوابی، چھوٹا لاہور کے گاؤں میں اندھا دھند فائرنگ، 3 نوجوان دوست قتل

August 09, 2022

پشاور (اے پی پی)تحصیل ہیڈ کوارٹر چھوٹا لاہور کے گائوں جلسئی میں رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے تین نوجوان جگری دوستوں کو قتل کر دیا، پیر کی صبح مقامی قبرستان سے قتل شدہ لاشیں برآمد ہوئی۔ فضل غنی سکنہ جلسئی نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کرا دی ۔پولیس حکام نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیا ۔