نشے کے عادی 35سالہ شخص کی خودکشی

August 09, 2022

رولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں 35سالہ شخص نے خودکشی کرلی ،اے ایس آئی ملک محمدیعقوب نے بتایاکہ کرم آبادمیں رہائش پذیرعدنان حسین پیرکواپنے گھرمیں گلے میں پھنداڈال کرچھت کے پنکھے سے لٹک گیا، اس کے گھروالوں نے پولیس کوبتایاکہ وہ نشے کاعادی تھا۔ اس کی بیوی اورپانچ بچے ناراض ہوکراس سے الگ رہ رہے تھے۔پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرکے نعش ورثاکے حوالے کردی ۔