نواسہ رسولؐ کی قربانی اتحاد بین المسلمین کا مظہر ہے،شیخ طارق رشید

August 09, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق ممبرقومی اسمبلی شیخ طارق رشید،مسلم لیگی رہنما ملک انورعلی،سوشل ترقیاتی گروپ کے چیرمین ملک محمدیوسف نے کہا کہ ہے سیدالشہداحضرت سیدنا امام حسینؓ نے اپنے رفقاء کے ساتھ قربانی پیش کرکے اسلام کو جلابخشی ،انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول کی قربانی اتحادبین المسلمین کا مظہر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن فدایان مصطفی ﷺ پاکستان ضلع ملتان کے زیراہتمام شہداکربلاکی یاد میں منعقدہ ʼʼ حسین امن کاپیامبرʼʼ سیمینارسے خطاب کے دوران کیا۔