پشاور، رہزن اسلحہ کی نوک پر شہری سے ہزاروں روپے چھین کر فرار

August 09, 2022

پشاور(کرائم رپورٹر)چارسدہ روڈ پر نامعلوم مسلح رہزنو ں نے شہری سے اسلحہ کی نو ک پر 20ہزار رو پے چھین کر فرار ہو گئے، پولیس نے متاثرہ شہری کی شکایت پر رپو رٹ درج کرلی ، مد عی احمد ولد عا بد سکنہ چارسدہ روڈ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر سے نکل کر چارسدہ روڈ پرجا رہا تھا جہاں ایک نجی بینک کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار رہزنو ں نے اسے روکا اورزبردستی 20ہزار رو پے نکال کرفرار ہو گئے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اور دیگر شواہد پر کام شروع کردیا۔