BJP لیڈر گنانیندر پرساد نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

August 09, 2022

حیدرآباد (اے پی پی)بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اسٹیٹ ایگزیکٹیو ممبر گنانیندر پرساد نے حیدرآباد میں خودکشی کرلی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گنا نیند رپرساد نے شہر کے علاقے میاں پور کی آلوائن کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں پھندہ لگا کر خودکشی کی ، ان کی لاش گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پرساد گزشتہ چند دنوں سے پریشان تھے۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ہے ، پولیس خودکشی کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کر رہی ہے ،فوری طورپر خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔