لاہور قلندرز کی ٹیم نمیبیا میں سہ فریقی ٹورنامنٹ کھیلے گی

August 11, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کی ٹیم آئندہ ماہ نمیبیا میں سہ فریقی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ بھارت کی ٹیم بنگال نمیبیا میں ہونیوالے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئی ہے۔ ایونٹ میں قلندرز کا ڈیولپمنٹ کی ٹیم شرکت کرے گی۔جنوبی افریقا کی لائنز اور نمیبیا کی ایگلز بھی ٹورنامنٹ میں شریک ہیں۔