مونس الٰہی کی ضمانت منسوخی کیخلاف ہائیکورٹ جانے کیلئے FIA کی درخواست تیار

August 11, 2022

لاہور (نمائندہ جنگ) 24ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی ضمانت منظوری کے اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے درخواست کا متن تیار کر کے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ کے آفس میں جمع کروا دیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے بنکنگ عدالت نے حقائق کے برعکس مونس الہی کی عبوری ضمانت کنفرم کی، ر کیس کی مکمل تفتیش کیلئے گرفتاری کی اجازت دی جائے۔