جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی یاد میں ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ٹاور کا سنگ بنیاد

August 11, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)مری سے تعلق رکھنے والے لاہور ہائی کورٹ کے مرحوم جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی یاد میں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ٹاور تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس کا سنگ بنیاد بدھ کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے رکھا ۔تقریب میں جسٹس راحیل کامران اورجسٹس ساجد بھٹی بھی شریک تھے۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کےملازمین کیلئے سرونٹ کوارٹرز کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا۔قبل ازیں انہوں نے راولپنڈی بنچ میں مقدمات کی سماعت بھی کی۔