قتل کیس کے کراس ورشن میں مدعی پارٹی سے رشوت لینے اورمخالف فریق سے سازباز پر سب انسپکٹرکے خلاف مقدمہ

August 11, 2022

راولپنڈی ( وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) قتل کیس کے کراس ورشنمیں مدعی پارٹی سے رشوت لینے اورمخالف فریق سے مبینہ طورپررقم لے کر انہیں قتل کیس میں ناحق ملوث رکھنے والے سب انسپکٹرکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ڈائریکٹراینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن کودی گئی درخواست میںمحمدیوسف خان نے بتایاکہ چراغیہ ٹاؤن واہ کینٹ میں مدعی اورناہیداصغرخان نے پراپرٹی اورگاڑیوں کاشوروم بنارکھاہے ۔اسی ٹاؤن میں ملک رفاقت زمان نے بھی پراپرٹی کادفتربنارکھاہےجس نے چندماہ قبل ہمارے ساتھ بھی ایک پلاٹ پرتنازع بنایا۔اس کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہیں۔12فروری کو دن 11بجے ناہیداصغرکابیٹافیض علی ،اس کا بھتیجا دانیال پرویزاورکزن جوادحسین بیٹھے تھے کہ ملک رفاقت خوداپنے بیٹے عثمان اوربھتیجے خرم کے ہمراہ مسلح اوردیگر ریکارڈیافتہ رنگا،طارق وغیرہ کے ہمراہ گاڑیوں میں آئے ،موقع پرفائرنگ کی ،جن کی فائرنگ سے تینوں زخمی ہوگئے۔کچھ دیربعددن11 بج کر25منٹ پرملک رفاقت نے اپنے دفترمیں کافی مسلح لوگوں کوبلوارکھاتھااوروہاں ایک منصوبے کے تحت ریکارڈیافتہ رنگا اورطارق وغیرہ سے فائرنگ کرواکر اپنے ہی گارڈ فرخ زبیرکو قتل کروادیا اورہم پانچ لوگوں یوسف خان ،ناہید اصغر خان ،دانیال پرویز،جوادحسین اورفیض علی کے خلاف تھانہ صدرواہ میں مقدمہ شوکت علی ایس آئی نے درج کیا،جب کہ ہماری درخواست پرکوئی ایف آئی آردرج نہ کی گئی ۔13فروری کوہماری طرف سے توصیف اصغر کی درخواست پرکراس ورشن قائم کرتے ہوئے مقدمہ برخلاف ملک رفاقت زمان وغیرہ درج کروایا گیا،جب ہم پانچ افرادناہیداصغر خان وغیرہ اپنی عبوری ضمانتیں کرواکرشامل تفتیش ہونے کے لئے آئے توسب انسپکٹر محمدطاہر نے کہاکہ میں نے آپ کاکراس ورشن ختم کردیناہے ،وجہ پوچھی توا س نے کہاکہ اس طرح مجھے ملے بغیر بندہ کراس ورشن بنوالے یہ نہیں ہوسکتا ۔ اس نے پیسوں کی ڈیمانڈکی ،جس کو میں نے 2لاکھ روپے اداکئے ،پھرمزیدرقم مانگنے لگا اورکہاکہ مجھے ملک رفاقت زمان کی طرف سے بھاری آفرہورہی ہے میں اس کوبے گناہ کردوں گا۔محمدطاہرنے ملک رفاقت زمان سے بھاری رقم لے کربغیرکسی انکوائری اورمدعی مقدمہ کوسنے یابلوائے بغیر بے گناہی لکھی اورعدالت جاکر اس کی بے گناہی کی ضمنی پیش کرکے ملک رفاقت زمان کوخارج کروادیا۔محمدطاہر نے پولیس مسل ریکارڈبھی خوردبرد کردیا۔ اس نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے ہمارے ملزم ملک رفاقت زمان کوبے گناہ کردیا اورہمیں ناحق قتل میں ملوث رکھاہے ۔ درخواست پر تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرراولپنڈی نے انکوائری کے بعدملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔