سٹی ٹاؤن میں گھر سے سونے کی بالیاں اورہزاروں کی نقدی چوری

August 11, 2022

پشاور(کرائم رپورٹر) پہاڑی پورہ کے علاقے سٹی ٹاؤن میں نامعلوم چوروں نے گھر سے سونے کی بالیاں اورہزاروں کی نقدی چوری کرلی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ وقار علی ولد اختر علی ساکن سٹی ٹاؤن نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ چند روز قبل وہ اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ راولپنڈی میں اپنے سسرال گیا ہواتھا، گزشتہ روز واپس آیا توکمرے کا سامان بکھرا پڑا تھا جبکہ الماری سے 58ہزار کی نقدی اور 2عدد سونے کی بالیاں غائب تھیں جنہیں نامعلوم افراد چوری کرکے لے گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔