اسلامک گیمز، ریسلر بلال نے برانز میڈل فائٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا

August 12, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترکیہ کے شہر قونیا میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں 200 میٹر سیمی فائنل میں شجر عباس کی ٹائمنگ 20.85 رہی ،وہ اپنی سیمی فائنل ہیٹ میں چوتھے نمبر پر رہے۔ پاکستان کے ریسلر محمد بلال نے برانز میڈل فائٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔محمد بلال نے پلے آف باوٹ میں افغانستان کے ریسلر کو شکست دی۔ والی بال میچ میں پاکستان کو ایک اور شکست ہوگئی۔ ایران نے پاکستان کو 25-18،25-28اور25-18سے ہرادیا۔ تائیکوانڈو کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے مظہر عباس کو ترکیہ کے کھلاڑی نے شکست دی ۔