• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، فائنل آج پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایشین کرکٹ کونسل کے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو دوہا قطر کے ویسٹ اینڈ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں دفاعی چیمپین پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔پاکستان شاہینز چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ سری لنکن بھی پر جوش دکھائی دے رہے ہیں،پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں چار چار میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں ناقا بل شکست ہیں۔سری لنکاکی ٹیم فیورٹ بھارت کو سیمی فائنل میں شکست دے کر تہلکہ مچا چکی ہےپاکستان شاہینز نے ٹورنامنٹ کے آٹھ ایڈیشنز میں چھٹی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز موجودہ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہیں۔پاکستان شاہینز نے 2019، 2023 اور گزشتہ ایڈیشن میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔عبدالصمد کی قیادت میں پاکستان شاہینز نے گروپ مرحلے میں بھارت سمیت کے تینوں میچز جیتے۔فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ ناک آؤٹ میچز میں ہمیشہ دباؤ ہوتا ہے۔کپتان کے ساتھ مل کر طے کی گئی حکمت عملی پر عمل کرنے کی کوشش کی۔چند وکٹیں گرنے کے بعد ہماری شراکت بہت اہم تھی۔عبدالصمد اور میں نے شراکت قائم کرنے اور میچ کو آخر تک لے جانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی حکمت عملی ہماری جیت میں مددگار ثابت ہوئی۔ یہاں کی کنڈیشنز بولرز ا سپنرز کے لیے آسان نہیں ہیں۔موسم اور نرم آؤٹ فیلڈ کے باعث بولرز کو مشکلات کا سامنا رہا ہے۔پورےے ٹورنامنٹ میں ہمارے بولرز کی محنت قابل ستائش ہے۔